اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو گہرے اور اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں طے پانے والے باہمی تعاون کے معاہدوں کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا.
صدارتي ويب سائيٹ كے مطابق، يہ بات حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے گزشتہ روز بدھ كو تہران كے دورے پر آئے عراقي وزير اعظم 'حيدر العبادي' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر صدر روحاني نے كہا كہ ايران اور عراق كے درميان باہمي روابط ميں فروغ اور مختلف شعبوں ميں تعلقات ميں مزيد وسعت ملنے ميں دونوں ممالك كے مفاد ہيں.
ايران اور عراق كے درميان دوستانہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك مختلف شعبوں ميں برادرانہ تعلقات ركھتے ہيں خاص طور سے اقتصادي شعبے ميں اور ان تعلقات ميں بہتري سے دونوں ممالك كے عوام كا فائدہ ہوگا.
حسن روحاني نے كہا كہ عراق ميں امن اور سلامتي كي بحالي سے ہمسايہ ممالك كا فائدہ ہوگا اور اسلامي جمہوريہ ايران اس حوالے سے اپنا اہم كردار ادا كرچكا ہے.
وزير اعظم حيدر العبادي نے بھي اس موقع پر ايران كو عراق كا دوست ملك قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران عراق كا سچا دوست ہے جو ہر مشكل كي گھڑي ميں ان كے ساتھ ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے حكام دوطرفہ تعلقات كو سياسي، اقتصادي، تجارتي اور سيكورٹي كے شعبے ميں مزيد بڑھانے كے لئے پرعزم ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲